23 اپریل 2014 - 09:48
کراچی پاکستان میں تشدد کے جاری واقعات

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں افراد کی لاشیں پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب پڑی ملیں جنہیں ضا بطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ہلاک ہو نے والے افراد کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ادھر لیاقت آباد میں تین ہٹی پل کے قریب فائرنگ میں ایک شخص ہلاک، جبکہ رام سوامی کے علاقے میں فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں لیویز کی فائرنگ میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا فریقین کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے دوران  اس کے دیگر مسلح ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

.......

/169